اچھی کارکردگی کا دعوی نہیں مگر پاکستان اور صوبے کے مفادات کو ترجیح دی، گنڈا پور کا استعفی

اچھی کارکردگی کا دعوی نہیں مگر پاکستان اور صوبے کے مفادات کو ترجیح دی، گنڈا پور کا استعفی

علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفی گورنر کو بھیج دیا
اچھی کارکردگی کا دعوی نہیں مگر پاکستان اور صوبے کے مفادات کو ترجیح دی، گنڈا پور کا استعفی

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2025

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کر دیا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ فیصلہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کیا۔

استعفے میں گنڈا پور نے لکھا کہ “قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل میں وزارتِ اعلیٰ چھوڑ رہا ہوں۔ وزارتِ اعلیٰ میرے لیے اعزاز تھی، یہ استعفیٰ قیادت کے فیصلے پر دیا ہے۔”

سابق وزیراعلیٰ نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تو صوبہ شدید مالی بحران اور دہشت گردی کے سنگین چیلنجز سے دوچار تھا۔ڈیڑھ سال میں ہم نے خیبرپختونخوا کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور دہشت گردی کے خلاف جرات و حوصلے سے اقدامات کیے۔ عمران خان کی رہنمائی میں صوبے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔”

انہوں نے اپنی ٹیم اور صوبے کے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں اپنے کابینہ ارکان، پارٹی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور اپوزیشن ارکان کا مشکور ہوں جنہوں نے گورننس کے چیلنجز کا سامنا کرنے میں میرا ساتھ دیا۔”

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے ہر فیصلے میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی۔

انہوں نے لکھا کہ “میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میں نے ہر چیلنج میں بہترین کارکردگی دکھائی، مگر ایک بات پر پورا یقین ہے کہ میں نے پوری دیانت داری اور خلوص سے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کی۔”

انہوں نے اپنے بیان کا اختتام قومی جذبے سے کیا۔ “پاکستان زندہ باد، پاکستان تحریک انصاف پائندہ باد۔”

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!