چیف جسٹس سے کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنیوالے وکیل مصطفین کاظمی گرفتار

چیف جسٹس سے کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنیوالے وکیل مصطفین کاظمی گرفتار

پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کی سماعت کے دوران لارجر بینچ کو دھمکی دے دی
چیف جسٹس سے کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنیوالے وکیل مصطفین کاظمی گرفتار

Webdesk

|

3 Oct 2024

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق مصطفین کاظمی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے سابق ملازم ہیں، اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کو سیکٹر ایف سیون فور سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر دوران سماعت مصطفین کاظمی روسٹر پر آئے اور انہوں نے چیف جسٹس سے بدتمیزی کی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کی سماعت کے دوران لارجر بینچ کو دھمکی دے دی اور کہا تھا کہ باہر پانچ سو وکیل کھڑے ہیں دیکھتا ہوں پی ٹی آئی کے خلاف یہ بینچ کیسے فیصلہ دیتا ہے؟

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم شامل تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!