چیمئنر ٹرافی، کراچی میں کون سے راستے بند ہوں گے؟ جانیے

چیمئنر ٹرافی، کراچی میں کون سے راستے بند ہوں گے؟ جانیے

متبادل ٹریفک پلان سامنے آگیا
چیمئنر ٹرافی، کراچی میں کون سے راستے بند ہوں گے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2025

کراچی میں ہونے والی سہ فریقی   اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیریز   کے میچز  کیلیے متبادل روٹ پلان جاری کردیا گیا ہے۔

سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ 14 فروری 2025 اور آئی سی سی  چیمپئیز ٹرافی 2025 کے میچز19، 21 فروری  اور یکم مارچ 2025 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم )کراچی میں کھیلے جا ئینگے۔ 

سیکیورٹی کے باعث اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند ہوں گی تاہم متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق  سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔             اس  کے  علاوہ شائقین   کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی  ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے

نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ  پارکنگ 

کارساز سے آنے والے حضرات   حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،   اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ  میں اپنی گاڑی  پارک کریں۔ 

ملینیم  سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ،   اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب  سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ  میں اپنی گاڑی  پارک کریں۔

نیوٹاؤن   سے آنے والے حضرات   اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، آغا خان ہاسپٹل کے بعد  بائیں  جانب  سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ  میں اپنی گاڑی  پارک کریں۔

ٹریفک پلان کے مطابق   سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ،  لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم،  ملینیم  مال تا نیو ٹاؤن    ۔  اسٹیڈیم  سگنل  تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ 

محکمہ ٹریفک پولیس نے  عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلیے اپنا تعاون پیش کریں۔

ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل پر بشمول  سروس روڈ گاڑیوں کی پارکنگ پر سخت پابندی ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!