دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

دعا بھٹو نے ماہانہ رقم ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے
دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک

|

1 Jun 2024

کراچی: سابق رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے دوسری درخواست دائر کردی۔

 دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ پر اپنے اور اپنے بیٹے کے اخراجات فراہم نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے طلاق کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا۔

 دعا بھٹو نے ماہانہ اخراجات کی مد میں ماہانہ 700,000 روپے اور کرایہ اور دیگر گھریلو اخراجات کے لیے ماہانہ 200,000 روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2022 میں ملیر کی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا، اس کے بعد حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ انہیں نوٹس موصول نہیں ہوا اور کہا کہ وہ موصول ہونے کے بعد جواب دیں گے۔

 پی ٹی آئی رہنما، حلیم عادل شیخ 2018 میں طاہرہ دعا بھٹو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جب کہ انہوں نے ستمبر 2021 میں سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

 طاہرہ دعا بھٹو شیخ کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا کامل حلیم شیخ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!