دعا زہرہ نے اسکول میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، والد خوشی سے نہال

دعا زہرہ نے اسکول میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، والد خوشی سے نہال

دعا زہرہ کی کامیابی کے حوالے سے والد مہدی کاظمی نے خوش خبری سنائی اور سب کا شکریہ ادا کیا
دعا زہرہ نے اسکول میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، والد خوشی سے نہال

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2024

کراچی میں اپریل 2022 کو مبینہ طور پر جھانسے میں آنے کے بعد اغوا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ نے اسکول میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 2022 میں آن لائن گیم کے ذریعے جھانسے میں آکر کراچی سے بھاگ کر پنجاب جانے اور وہاں پر شادی کرنے والی کم عمر لڑکی دعا زہرہ اپنے والدین کے پاس گزشتہ ایک برس سے ہے اور اب وہ اپنی بھرپور طریقے سے اپنی زندگی گزار رہی ہے۔

دعا کے والد مہدی کاظمی نے اپنی بیٹی کی کامیابی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ اُن کی صاحبزدی کو اسکول میں اسائمنٹ مقابلے میں میڈل سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’"دنیا بھر سے ہمیں ملنے والی دعاؤں، خواہشات اور محبت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں میری قانونی ٹیم کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا‘‘۔

مہدی کاظمی نے مزید کہا کہ ’دعا کے اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ جو دعا زہرہ کو اس کی زندگی کے بہترین دور میں واپس لانے میں یکساں طور پر حصہ لے رہے ہیں، ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے بیٹی اور میرے لیے دعا کی، ہمیں اپنی دعاؤں میں مزید یاد رکھیں‘۔

مہدی کاظمی کے وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اللہ کا شکر گزار ہوں کہ ایک بچی جس کو اغوا کر کے کم عمری کی شادی پر مجبور کیا گیا‘۔

انہوں نے دعا کی مزید کامیابیوں کیلیے دعا کرتے ہوئے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبران ناصر نے زور دیا کہ بچوں کے حقوق خاص طور پر بیٹیوں کے حقوق سب سے اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "نہ صرف ان کی حفاظت بلکہ مناسب تعلیم اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا تاکہ وہ بڑے ہو کر اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔"

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!