دبئی جانے والی پرواز میں مسافر کا انتقال، انسانی ہمدردی پر طیارے کو کراچی میں لینڈنگ کی اجازت

ویب ڈیسک
|
27 Sep 2025
فیصل آباد سے دبئی جانے والی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتارنا پڑا جب دورانِ پرواز ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ لاڑکانہ کے قریب تھا کہ مسافر، جس کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی، بے ہوش ہوگیا۔ پائلٹ نے فوراً کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر لینڈ کرایا۔
طیارے کے لینڈ کرتے ہی طبی عملہ موجود تھا تاہم فوری طبی امداد کے باوجود ڈاکٹروں نے ذوالفقار کی موت کی تصدیق کر دی۔
ایک علیحدہ واقعے میں کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران تین سالہ بچی زہرا کی طبیعت خراب ہو گئی۔ دوران پرواز بچی کو تیز بخار ہوا اور وہ بے ہوش ہوگئی۔
عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی عملے کو اطلاع دی، اور لینڈنگ کے بعد زہرا کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق دونوں واقعات میں فلائٹ کریو اور ایمرجنسی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔
Comments
0 comment