ڈاکٹر ذاکر نائیک یکم اکتوبر کو 22 دن کیلیے پاکستان آئیں گے، پروگرامز کا شیڈول بھی سامنے آگیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک یکم اکتوبر کو 22 دن کیلیے پاکستان آئیں گے، پروگرامز کا شیڈول بھی سامنے آگیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں پروگرام کریں گے
ڈاکٹر ذاکر نائیک یکم اکتوبر کو 22 دن کیلیے پاکستان آئیں گے، پروگرامز کا شیڈول بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

20 Sep 2024

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مذہبی پلیٹ فارم اسلام 360 کے سی ای او زاہد حسین چھینا نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معروف اسکالر یکم اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اُن کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 5 سے 7 اکتوبر باغ جناح کراچی میں پروگرام ہو گا جس میں وہ شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

اس کے بعد ذاکر نائیک لاہور جائیں گے جہاں 12 اور 13 اکتوبر کو مینار پاکستان پر پروگرام اور لوگوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ پھر 19 اور 20 اکتوبر کو معروف مذہبی اسکالر اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان میں تقریبا 22 دن قیام کریں گے اور پھر وہ 23 اکتوبر کو پاکستان سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد پر اُن کے پرستار خوشی سے نہال ہیں جبکہ مذہبی تنظیموں نے بھی پرتپاک انداز سے خوش آمدید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!