ڈاکوؤں کی ڈی ایچ کیو اسپتال میں نرس سے اجتماعی زیادتی
Webdesk
|
5 Mar 2024
لیہ: ڈاکوؤں نے واردات کے دوران ڈی ایچ کیو اسپتال میں نرس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، اسپتال میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں موجود نرس کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ سٹی پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ نرس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈاکو دوران واردات اسپتال سے سامان، عملے سے نقدی و موبائل فونز بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے، گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
Comments
0 comment