ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کیوں کی گئی ہے؟

ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کیوں کی گئی ہے؟

پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں فوری پابندی عائد کی گئی ہے
ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کیوں کی گئی ہے؟

آفتاب مہمند

|

27 Feb 2026

خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں ڈرون اُڑانے پر 30 روزہ جبکہ سندھ میں دو ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومتِ خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں ڈرون، کوآڈکاپٹرز اور یو اے ویز (UAVs) کی آؤٹ ڈور فلائنگ پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کے تحت صوبہ بھر میں کھلے مقامات پر ہر قسم کے ڈرون کی پرواز ممنوع ہوگی جبکہ  ہالز یا مارکیز میں انڈور تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرون کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 30 دن تک مؤثر رہے گا۔

عوام سے گزارش ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اُدھر پنجاب، بلوچستان حکومتوں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایک ماہ کیلیے ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کردی جبکہ سندھ میں دو ماہ کیلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!