ڈی آئی خان حملہ، 23 جوانوں کی شہادت میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا انکشاف

ڈی آئی خان حملہ، 23 جوانوں کی شہادت میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا انکشاف

حملے کی ذمےداری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے
ڈی آئی خان حملہ، 23 جوانوں کی شہادت میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گرد حملے اور 23 فوجی جوانوں کی شہادت میں افغان سرزمین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان کے علاقے درابن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں 23 جبکہ دوسری کارروائی میں 2 فوجی جوان شہید ہوئے۔ حملے کی ذمےداری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول  کی ہے۔

حملے کے بعد سیکریٹری خارجہ نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزارت خارجہ  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں  سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے کے بعد افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج، مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی اور  ٹی ٹی پی کی قیادت کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے افغان  ناظم الامور سے دہشت گردانہ  حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کرے اور دیگر تمام دہشت گرد گروہوں (ان کی قیادت سمیت) اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کرے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم  الامور سے کہا گیا کہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ ترجمان کے مطابق  آج کا دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے، اس لعنت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!