دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے، خالد مقبول صدیقی

دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے، خالد مقبول صدیقی

قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔
دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے، خالد مقبول صدیقی

Webdesk

|

1 Feb 2026

 اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل بند کردیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!