ذی القعد کا چاند نظر آگیا
یکم ذی القعد 29 اپریل کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک
|
28 Apr 2025
پاکستان کے مختلف علاقوں میں شوال کا مہینہ ختم ہوتے ہی ذی القعد کا چاند نظر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ذی القعدہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس کوئٹہ، کراچی، پشاور، لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے زی القعد کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہے کہ کل پاکستان میں یکم ذی القعد ہوگی۔
Comments
0 comment