زہریلا چارہ کھانے سے 38 مویشی ہلاک

زہریلا چارہ کھانے سے 38 مویشی ہلاک

20 جانوروں کو ہنگامی طور پر ذبح کرنا پڑا
زہریلا چارہ کھانے سے 38  مویشی ہلاک

Webdesk

|

8 Mar 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ کیٹل کالونی میں 38 مویشی زہریلی فیڈ (بھوسی ٹکڑے) کھانے سے ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ (کیٹل کالونی) میں ڈیری فارمر مبشر کے فارم پر زہریلی فیڈ (بھوسی ٹکڑے)کھانے سے 38 بھینسیں اور گائے ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 18 قیمتی بھینسیں اور گائے موقع پر ہلاک جبکہ 20 جانوروں کو ہنگامی طور پر ذبح کرنا پڑا اس کے علاوہ 22 مویشی اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

 صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ اس واقعے کی پوری ذمہ داری محکمہ لائیو اسٹاک سندھ اور کے ایم سی ویٹرنری ڈپارٹمنٹ پر عائد ہوتی ہے اور ان کا کوئی نمائندہ اب تک فارم پر نہیں پہنچا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ فوری طور پر پنجاب کی طرز پر فیڈ ملز کی لائسنسنگ کا نظام بنائے اور ٹوکسن (Toxin) کی چیکنگ کو لازمی قرار دے ، حکومت متاثرہ فارمر کے کروڑوں روپے کے نقصان کا فوری ازالہ کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!