ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل
ویب ڈیسک
|
22 Apr 2024
ملک میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کو برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں آگے ہے۔
پنجاب
لاہور کے حلقہ این اے 119 سے ن لیگ کے علی پرویز ملک، این اے 132 سے رشید احمد خان واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔
این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست پی پی امیدوار نے جیتی۔
حلقہ پی پی 32 میں ق لیگ کے موسی الہی نے روایتی فاتح امیدوار اور اپنے پرویز الہی کو شکست دی، پی پی 36 سے ن لیگ کے امیدوار عدنان افضل، پی پی 54 نارروال سے احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال، پی پی 93 بھکر سے ن لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
پی پی 139 سے ن لیگ کے رانا افضال، پی پی 147 سے محمد ریاض ملک، پی پی 149 سے استحکام پاکستان کے امیدوار شعیب صدیقی، پی پی 158 سے ن لیگی امیدوار چوہدری محمد نواز، پی پی 164 سے ن لیگ، پی پی 290 سے لیگی امیدوار علی محمد لغاری کامیاب ہوئے۔
کے پی
این اے 44 پر پی ٹی آئی کے فیصل امین کامیاب ہوئے۔ جبکہ پی کے 91 کوہاٹ پی ٹی آئی کے امیدوار داود شاہ نے میدان مار لیا۔
بلوچستان
پی بی 20 ۔۔۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ، پی بی 22 ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی، الیکشن والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔
الیکشن کے دوران جھگڑے میں شہری ہلاک
پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا جس سے بزرگ شدید زخمی ہوگئے۔ 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جاں کی بازی ہار گئے۔
Comments
0 comment