دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، وزیر داخلہ
Webdesk
|
17 Mar 2024
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہناہے کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے اس سے کہیں سخت جواب ملے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرعلی چیک پوسٹ پر دشمن کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے اس سے کہیں سخت جواب ملے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت شہید 7 جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔
Comments
0 comment