دوران عدت نکاح کیس، فیصلے کے عین وقت پر خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد

دوران عدت نکاح کیس، فیصلے کے عین وقت پر خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد

درخواست گزار کے عدم اعتماد پر جج نے کیس منتقل کرنے کیلیے خط لکھ دیا
دوران عدت نکاح کیس، فیصلے کے عین وقت پر خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

خاور مانیکا نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

درخواست گزار کے عدم اعتماد پر جج نے کیس منتقل کرنے کیلیے ہائیکورٹ کو خط ارسال کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔

تاہم سماعت شروع ہوتے ہی خاور مانیکا اور ان کے وکیل رضوان عباسی عدالت آئے اور خاور مانیکا نے عدالت میں کہا کہ میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا، مجھے لگتا ہے آپ انفلوئنس ہوئے پڑے ہیں، آپ فیصلہ نہ دیں۔

 خاور مانیکا نے دوران سماعت اپنا وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کردی اور جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور بات کرنے اجازت چاہی تاہم جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کے وکیل بات کریں

گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!