فضل الرحمان کے دونوں بیٹوں کو ٹکٹ جاری، جے یو آئی نے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا
آفتاب مہمند
|
8 Jan 2024
جمعیت علماءاسلام نے عام انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام نے خیبرپختونخوا کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے، قائد جمعیت مولانافضل الرحمٰن کے پی سے انتخاب نہیں لڑیں گے تاہم اُن کے دو صاحبزادوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
جے یو آئی نے پہلی مرتبہ تین خواتین امیدوار بھی میدان میں اتاریں، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ہری پور سے عام نشستوں پر خواتین الیکشن میں حصہ لیں گی۔
سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی بنوں سے دو صوبائی اسمبلی حلقوں جبکہ ان کے صاحبزادے قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہونگے جبکہ مولانافضل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے اسعد محمود ٹانک اور چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے۔
مانسہرہ سے مفتی کفایت اللہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا مقابلہ کرینگے، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک ،دونوں کو نوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
جے یو آئی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے این اے 2 سوات کے لیے عبدالغفور، این اے 3 قیصر خان، این اے 4 کے لیے رحیم اللہ ، این اے 5 دیر بالا محمد ، این اے 6 لوئر دیر محمد شیر خان ، این اے 7 سراج الدین ، این اے 9 ملاکنڈ کفایت اللہ ، این اے 10 بونیر ولی الرحمٰن ، این اے 13 بٹ گرام محمد یوسف ، این اے 14 مانسہرہ سردار وقار الملک ، این اے 15 مانسہرہ پر میاں نوازشریف کا مقابلہ مفتی کفایت اللہ کرینگے۔
این اے16 ایبٹ آباد سے احمد نصیر ، این اے 17 عدنان عزیز، این اے 18 ہری پور سے محمد ایوب ، این اے 19 صوابی سے مولانافضل علی اور این اے 20 سے عبدالرحیم ، این اے 21 مردان سے اعظم خان ، این اے 22 نیاز علی ، این اے 23 کلیم اللہ خان ، این اے 24 چارسدہ سے گوہر علی، این اے 25 چارسدہ سے مولاناگوہرشاہ ، این اے 28 پشاور سے نورعالم خان ، این اے 29 اخونزادہ عرفان اللہ شاہ ، این اے 30 پر ناصر خان ، این اے 31 پشاور سے محمد سعید جان ، این اے 32 پر حسین احمد مدنی، این اے 33 نوشہرہ حافظ اعجاز الحق ، این اے 34 نوشہرہ پر پرویزخان خٹک اور این اے 35 کوہاٹ پر گوہرمحمد خان بنگش جے یو آئی کے امیدوار ہوں گی۔
اسی طرح این اے 36 ہنگو عبیداللہ ، این اے 38 کرک شاہ عبدالعزیز، این اے 39 بنوں زاہد اکرم درانی،قائد جمعیت مولانافضل الرحمٰن کے صاحبزادوں میں اسجد محمود این اے 41 لکی مروت اور اسعد محمود این اے 43 ٹانک سے امیدوار ہونگے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے پی کے ون اپر چترال ہدایت الرحمٰن ، پی کے 2 لوئر چترال فیض محمد ، پی کے 3 سوات بخت ذادہ ، پی کے 4 سید قمر ، پی کے 5 ثناءاللہ خان ، پی کے 6 حجت اللہ ، پی کے 7 شاہی نواب ، پی کے 8 حاجی ممتاز ، پی کے 9 محمد حفیط الرحمٰن ، پی کے 10 امجد علی ، پی کے 11 دیر بالا گل نور شاہ امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق پی کے 12 عزیز الرحمٰن ، پی کے 13 احسان اللہ ، پی کے 14 لوئر دیر فرید اللہ ، پی کے 15 عمران خان ک، پی کے 16 محمد نبی شاہ ، پی کے 17 عباداللہ ، پی کے 18 گل ہمیش ، پی کے 23 ملاکنڈ محمد عمران ، پی کے 24 حق نواز ، پی کے 25 بونیر مفتی فضل غفور ، پی کے 26 اسراراحمد ، پی کے 27 محمد ابرار اللہ ، پی کے 29 شانگلہ شوکت علی ، پی کے 31 اپر کوہستان محبوب الرحمٰن ، پی کے 32 سجاد اللہ باقی ، پی کے 33 پالس کوہستان مولانا عصمت اللہ ، پی کے34 بٹ گرام شاہ حسین الائی ، پی کے36 مانسہرہ صائمہ بی بی ، پی کے 37 ناصر محمود، پی کے 38 فہدسابق صوبائی وزیر حبیب الرحمٰن تنولی کے صاحبزادے حبیب تنولی ، پی کے 39 ناصر محمود، پی کے40 سید مظفر شاہ ، پی کے 41 تورغر محمد اقبال خان، پی کے42 ایبٹ آباد بصیرت ارباب عباسی ، پی کے 43 جمشید احمد ، پی کے 44 عائشہ حمید اللہ ، پی کے 45 محمدخالد ، پی کے 46 ہری پور عمر نصیر خان ، پی کے 47 محمد جاوید ، پی کے 48 رقیہ بی بی ، پی کے 49 صوابی غفور خان جدون، پی کے 50 حسین احمد ، پی کے 51 نورالاسلام امیدوار ہوں گے۔
صوبائی حلقے پی کے 52 انور زیب ، پی کے53 مومن شاہ ، پی کے 54 مردان سابق وزیر حافظ اخترعلی ، پی کے 55 عدنان خان ، پی کے 56 عبیداللہ ، پی کے 57 مولانا امانت شاہ ، پی کے 58 تاج الامین جبل ، پی کے 59 عاقل خان ، پی کے 60 سابق وزیر محمد افتخار خان مہمند ، پی کے 61 محمد قاسم ، پی کے 62 چارسدہ قاری حافظ کمال شاہ ، پی کے 63 الہٰی جان، پی کے 64 سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ ، پی کے 65 محمد احمد خان، پی کے 66 حاجی ظفر علی خان امیدوار ہوں گے۔
پی کے 72 پشاور سابق چیئرمین تحصیل متھرافرید اللہ خان مرحوم کے بھتیجے غزن خان ، پی کے 73 عبدالحسیب ، پی کے 74 اعجاز خان، پی کے75 محمد شیریارخان ، پی کے 76 نیاز محمد ، پی کے 77 صفت اللہ ، پی کے 78 ظاہر شاہ ، پی کے 79 صوبائی جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولاناعطاءالحق درویش ، پی کے 80 سابق وزیر مولاناامان اللہ حقانی ، پی کے81 ارباب محمد فاروق جان، پی کے 82 محمد صدیق الرحمٰن پراچہ ،پی کے 83 سابق ضلعی ناظم محمد عمر خان جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
پی کے 84 ملک نوشادخان، پی کے 85 نوشہرہ حاکم علی حقانی ، پی کے 86 پرویزاحمدخان ، پی کے 87 چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک ، پی کے 88 لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک ، پی کے 89 میاں ذوالفقارعلی بھٹو ، پی کے 90 کوہاٹ محمد شعیب ، پی کے 91 ڈاکٹر اقبال دین ، پی کے 92 جوہرمحمدخان بنگش ، پی کے93 ہنگو مولوی تحسین اللہ ، پی کے 97 کرک میاںنثار گل ، پی کے98 عماد اعظم ، پی کے 99 بنوں سابق صوبائی وزیر شیراعظم وزیر ، پی کے100 بنوں اکرم خان درانی ، پی کے 101 بنوںعدنان خان ، پی کے 102 بنوں اکرم خان درانی ، پی کے 105 لکی مروت منور خان اور پی کے108 ٹانک کے لیے محموداحمد خان کو ٹکٹ جاری کیاگیاہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ٹکٹوں کافیصلہ نہیں کیا جاسکا۔
Comments
0 comment