افغان مہاجرین کی واپسی میں 6 روز باقی، اب تک کتنے واپس لوٹ گئے؟

ویب ڈیسک
|
26 Mar 2025
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
وزارت کے سیکیورٹی سیل نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے 27 مارچ تک تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت پاکستان فی الحال غیر ملکیوں کے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے، جس کے تحت تمام صوبوں سے افغان شہریوں بشمول طلباء کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
اب تک 8 لاکھ 76 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ جبکہ 31 مارچ تک رجسٹرڈ افغان کارڈ ہولڈرز سمیت تمام غیر قانونی مقیمین کو واپس جانا ہوگا۔
واپسی کے لیے سرحدوں پر خوراک، طبی امداد اور دیگر سہولیات مکمل کر لی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، "مقررہ تاریخ کے بعد پاکستان میں رہ جانے والوں کے خلاف امیگریشن ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔"* انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انخلا کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان نے غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کے خلاف تاریخی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ افغان طلباء کے معاملے میں خصوصی طور پر تعلیمی اداروں سے ڈیٹا مانگا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت تمام غیر قانونی شہریوں کی نشاندہی کرنا چاہتی ہے۔
Comments
0 comment