افغان مہاجرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
26 Apr 2025
کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایس ایس پی زوہیب محسن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف مربوط آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت دی اور انسانی ہمدردی کے تحت قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی قیام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو حکومت کی جانب سے انخلا کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے افغان مہاجرین کو فوری طور پر پکڑ کر ملک بدر کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment