افغانستان کے معاملے پر وفاق ناکام ہوگیا، صوبائی حکومت مذاکرات کرے گی، گنڈا پور کا اعلان

افغانستان کے معاملے پر وفاق ناکام ہوگیا، صوبائی حکومت مذاکرات کرے گی، گنڈا پور کا اعلان

وزیراعلیٰ نے دو ہفتوں میں صوبائی حکومت کا وفد افغانستان بھیجنے کا اعلان کردیا
افغانستان کے معاملے پر وفاق ناکام ہوگیا، صوبائی حکومت مذاکرات کرے گی، گنڈا پور کا اعلان

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2025

ڈیرہ اسماعیل خان : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو افغانستان سے مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی اب صوبائی حکومت مذاکرات کیلیے اپنا وفد بھیجے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائی جنگ میں ڈال کر ہم نے افغانستان سے فاصلے بڑھائے ہیں، وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے بات چیت کی مگر کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنا وفد افغانستان بھیجوں گا جو صوبائی حکومت کی نمائندگی کرے گا اور پھر ہم افغان مسئلہ کا حل جلد نکالیں گے ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ دو ہفتے کے اندر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت قبائل پر مشتمل جرگہ افغانستان جائیگا۔

علی امین گنڈا پور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ پاکستان کا نام تبدیل کرکے میک اپ پاکستان رکھ دیں۔ مریم نواز نانی بن کر میک اپ کرتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!