افغانستان میں گل بہادر کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 70 دہشت گرد ہلاک کیے، پاکستان

15 hours ago

افغانستان میں گل بہادر کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 70 دہشت گرد ہلاک کیے، پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات نے افغانستان میں گزشتہ شب ہونے والی کارروائی کی تصدیق کردی
افغانستان میں گل بہادر کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 70 دہشت گرد ہلاک کیے، پاکستان

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

پاکستان نے افغانستان کے صوبے پکتیکا میں حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ کارروائی تصدیق شدہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی، جس میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیموں کے کیمپوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیراطلاعات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے پاکستان کے اندر متعدد حملوں کی کوشش کی جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں 60 سے 70 شدت پسند مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر سو سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب حکومتِ پاکستان نے باضابطہ طور پر سرحدی علاقے میں کی جانے والی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی فوج نے صوبہ پکتیکا کے ارغون ضلع میں فضائی حملے کیے، جن میں کئی شہری جاں بحق ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی افغانستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور طالبان حکومت جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

تاہم وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد صرف دہشت گرد گروہوں کی حمایت پیدا کرنا ہے۔

افغان طالبان کے ایک صوبائی اہلکار نے بی بی سی افغان سروس کو بتایا کہ پاکستانی حملہ پکتیکا کے ارغون علاقے میں ایک شہری گھر پر ہوا، جس میں کچھ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!