فلسطینی بزرگ بھی عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاج میں شریک
Webdesk
|
25 Nov 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی فائنل کال پر ایک فلسطینی بوڑھے کو بھی عمران خان کی تصویر اٹھائے احتجاج کرتے دیکھا گیا۔
ایکس اکانٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں تحریر تھا کہ بہت سے لوگ مختلف ممالک سے احتجاج میں شامل ہورہے ہیں، میں نے سری لنکن، فلسطینیوں اور چند عرب ممالک کے لوگوں سے ملاقات کی تاکہ عمران خان کے لئے احتجاج کرسکوں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں نے اٹلی میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اٹلی میں ہونے والے احتجاج میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پی ٹی آئی کے حامیوں نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ میں بھی احتجاج کیا۔
اسلام آباد میں احتجاج سے پہلے، امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنان فلوریڈا کے پام بیچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔
Comments
0 comment