فواد چوہدری کا عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

فواد چوہدری کا عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

فواد چوہدری نے بطور امیدوار بھی دستبرداری کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کو خط ارسال
فواد چوہدری کا عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

سابق وفاقی وزیراطلاعات اور سیاسی رہنما فواد چوہدری نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ اور بطور امیدوار دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے حراست میں صرف اس لیے رکھا گیا ہے کہ میں انتخابات سے دستبردار ہوجاؤں، الیکشن میں جب عوام کو اپنے نمائندے کے انتخاب کا حق نہیں دیا جارہا تو پھر ایسے الیکشنز کا فائدہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جہلم میں ایسے الیکشن ہورہے ہیں کہ ہر شخص اپنا سر پیٹ کر رہ جائے، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا اور اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!