افواج سیاسی حکومت کی ہدایات کو حرف بہ حرف مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج سیاسی حکومت کی ہدایات کو حرف بہ حرف مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت پانی بند نہیں کرسکتا اگر خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب اور اس کے نتائج دہائیوں پر محیط ہوں گے، لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
افواج سیاسی حکومت کی ہدایات کو حرف بہ حرف مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

19 May 2025

پاک فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک افواج سیاسی حکومت کی ہدایات کو حرف بہ حرف مانتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افواج پیشہ ورہیں،  ہم نے جارحیت کے دوران بھی صرف اُن طیاروں کو نشانہ بنایا جن سے پاکستان میں بمباری کی گئی۔

احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے کیے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور سیاسی حکومت کی ہدایات حرف بہ حرف مانتے ہوئے ان کے عزم کاپاس رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا پانی بند کرنے کی جرأت نہیں رکھتی اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پھر ہمارا بھرپور جواب اور اس کے نتائج دہائیوں تک نظر آئیں گے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی کہ بھارت پانی بند کرنے کی حماقت نہیں کرے گا کیونکہ کوئی بے وقوف انسان ہی چوبیس کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی بند کرنے کا سوچ سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک آرمی کیطرف سے جنگ بندی برقرار رہے گی تاہم اگر خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور فوری اور ہمیشہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان رابطے میں اعتماد سازی کے اقدامات کیے گئے ہیں اور ہماری خواہش یہی ہے کہ امن ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دونوں ممالک بیٹھ کر کشمیر کے معاملے کو حل نہیں کرتے تب تک آگ بھڑکنے کا خطرہ موجود ہے۔ 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!