فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کیریئر پر نظر

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کیریئر پر نظر

جنرل سید عاصم منیر کو حکومت نے ترقی دے کر فیلڈ مارشل بنایا ہے
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کیریئر پر نظر

ویب ڈیسک

|

21 May 2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان آرمی کے سینئر ترین اور سب سے زیادہ تجربہ کار افسروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپنے کیرئیر میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

جنرل سید عاصم منیر کے کیریئر کا آغاز

جنرل سید عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعزازی شمشیر حاصل کی اور پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔  

اس کے بعد اُن کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور کوارٹر ماسٹر جنرل جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

جنرل سید عاصم منیر کو 29 نومبر 2022 کو انہیں پاکستان آرمی کا 17واں چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا گیا، اور اب 20 مئی کو وفاقی کابینہ نے انہیں فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عسکری عہدے پر ترقی دے دی۔  

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں اور انہوں نے پاک فوج میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!