فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا اور کیوں ملتا ہے؟

Webdesk
|
20 May 2025
حکومت نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو ترقی دے کر فیلڈ مارشل بنادیا ہے، انہیں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حقمیں دلیرانہ قیادت پر حکومت نے ترقی دی۔
یہ عہدہ کیا ہے؟
فیلڈ مارشل آرمی کا سب سے اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے، آرمی چیف کے اسٹارز فور جبکہ فیلڈ مارشل کے پانچ ہوتے ہیں۔
حکومت غیر معمولی اور مثالی قیادت و خدمات کے پیش نظر ترقی دے کر فیلڈ مارشل بناتی ہے۔
پاکستان میں کتنے فیلڈ مارشل آئے؟
اس سے قبل 1959 میں جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل بنے، ایوب خان اپنے ہی مارشل لا کے دور میںیہ عہدہ پانے والی شخصیت تھے۔
جنرل ایوب کی مدت ملازمت 1958 میںختم ہوگئی تھی، ان کی صدارتی کابینہ نے ہی فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری دی تھی۔
جنرل سید عاصم منیر کا اعزاز:
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو منتخب حکومت نے خود ترقی دی ہے، جس کی وجہ سے وہ حکومت سے عہدہ لینے والی پہلی شخصیت ہیں۔
Comments
0 comment