فیصل مسجد کی انتظامیہ کو اعتکاف کی فیس پانچ ہزار مقرر کرنے کا اقدام بھاری پڑ گیا
ویب ڈیسک
|
15 Mar 2024
اسلام آباد میں قائم فیصل مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف کی فیس 5 ہزار روپے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی (IIU) نے دعوہ اکیڈمی کو اعتکاف کے لیے 5000 روپے کی ناقابل واپسی درخواست فیس کی وصولی کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان ناصر فرید نے بتایا کہ IIU کے صدر حجل حمود العتیبی نے اکیڈمی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیصل مسجد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے جامعہ کے صدر سے باضابطہ منظوری حاصل کرے جس سے عوام متاثر ہوں۔
صدر نے اکیڈمی کو یکطرفہ فیصلے کرنے کے خلاف مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ فیصل مسجد کے منتظمین بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور دعوہ اکیڈمی ہیں، جو سارے معاملات اور فیصلہ سازی کا اختیار رکھتے ہیں۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد نے نمازیوں کو رمضان المبارک کے دوران اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی ہے، جس میں مقدس مہینے کے آخری 10 دنوں میں اللہ کی عبادت کے لیے خود کو وقف کر کے دنیا سے الگ تھلگ رہتے ہیں۔
رواں سال فیصل مسجد میں 300 افراد کے اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے، اس ضمن میں خواہش مند افراد کیلیے درخواستیں بھی جاری کی گئیں ہیں جنہیں وہ دس رمضان تک جمع کرانے کے پابند ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے نمازی مسجد کے اسلامک سینٹر سے درخواست فارم حاصل کر کے جمع کر سکتے ہیں۔
Comments
0 comment