گھر چھوڑ کر جانے والے ایان اور انابیہ کو اسکول میں داخلہ مل گیا
کرونا وبا کے بعد سے ایان اور انابیہ اسکول نہیں جا رہے تھے
Webdesk
|
18 Mar 2024
ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پرخالہ اور نانی کے رویے کے باعث گھر چھوڑ کر جانے والے کراچی کے دو بچوں ایان اور انابیہ کو اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ٹرسٹ اٹھائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر دونوں بچوں کو ابتدائی اسکول سے لے کر گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
کرونا وبا کے بعد سے ایان اور انابیہ اسکول نہیں جا رہے تھے، دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کر سکے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں بچے اپنی خالہ کے غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے، بچوں کو بازیاب کرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت نے اہم کردار ادا کیا۔
Comments
0 comment