گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ ایک بار پھر اسپتال میں داخل

گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ ایک بار پھر اسپتال میں داخل

رضوانہ کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا
گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ ایک بار پھر اسپتال میں داخل

ویب ڈٰیسک

|

20 Feb 2024

وکیل کی بیوی کے تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کو ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا شکار بننے والی کمسن رضوانہ ایک بار پھر جسم میں انفیکشن ہونے پر جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایم ایس ندرت سہیل کے مطابق رضوانہ کے جسم کے مختلف حصوں میں انفیکشن ہوا ، جس کی وجہ سے اُسکی کمر جھک گئی اور اُسکو چلنے میں مشکل ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انفیکشن ختم ہونے کے بعد بچی کے بازو کا آپریشن کیا جائے گا، ڈاکٹرز نے ویسے تو جمعے تک آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور ابھی اس حوالے سے ٹیسٹ بھی ہورہے ہیں۔

دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ رضوانہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم رہی، رضوانہ کو کمر اور ٹانگوں میں درد رہتا تھا، رضوانہ کو اچھی خوراک اور بیڈ کی سہولت دی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن کی چیئرپرسن کا مزید کہنا ہے کہ بیورو میں رہنے کے دوران رضوانہ کئی بار چیک اپ کے لیے اسپتال گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!