گل پلازہ سانحہ، کراچی پولیس چیف نے تخریب کاری کے شواہد مسترد کر دیے

گل پلازہ سانحہ، کراچی پولیس چیف نے تخریب کاری کے شواہد مسترد کر دیے

ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے اختتام کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔
گل پلازہ سانحہ، کراچی پولیس چیف نے تخریب کاری کے شواہد مسترد کر دیے

Webdesk

|

19 Jan 2026

کراچی: کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

گل پلازہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کنفرم ہوئی ہے، 18 افراد زخمی جبکہ 59 سے 60 افراد لاپتا ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں، انتظامیہ نے ہمیں رپورٹ دی اور اس میں کسی کی غفلت پائی گئی تو مقدمے کا اندراج بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے اختتام کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!