حکومت نے پاکستانی عازمین حج کو خوش خبری سنادی

حکومت نے پاکستانی عازمین حج کو خوش خبری سنادی

حجِ بدل پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی، خواتین اکیلے بھی حج پر جاسکتی ہیں، اعلامیہ
حکومت نے پاکستانی عازمین حج کو خوش خبری سنادی

Webdesk

|

12 Dec 2023

 وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں دس روز توسیع کردی۔

وزارت مذہبی امور و بین مذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عازمین کے اصرار پر سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ اسپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں، بیرون ملک سے  ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب  کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے حجِ بدل پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی، گزشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے امسال  حج درخواست دینے کے اہل قرار ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکیلی خواتین حلف نامہ  فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!