اگر کسی ایک فرد کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تو اس پیشکش کو قبول نہیں کروں گا، چیف جسٹس
ویب ڈیسک
|
11 Sep 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے سیکریٹری نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
چیف جسٹس پاکستان کے سیکرٹری مشتاق احمد نے میڈیا پر چلنے والی خبروں ’چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا‘ پر وضاحت دی اور بتایا کہ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے۔
سیکرٹری نے بتایاکہ چیف جسٹس نے یہ بات کہی تھی کہ کئی ماہ پہلے وزیرقانون چیمبر ملاقات کیلئے آئے اور انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت چیف جسٹس کی معیاد 3 سال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
’وزیرقانون نے ججز تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کا ذکرکیا، وزیرقانون نے کہا تجویز ہے ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنایا جائے گا۔
Comments
0 comment