گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا

گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا

بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 319میگاواٹ تک پہنچ گیا، ذرائع پاور ڈویژن
گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 319میگاواٹ جبکہ پیداوار انیس ہزار 681 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی سے پانچ ہزار چھ سو سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار آٹھ ہزار 980میگاواٹ ہے۔

زرائع نے مزید بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 198بگاس سے 133اور نیوکلئیر پاور پلانٹس سے تین ہزار ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔زرائع کا کہنا تھا ملک بھر میں چھ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اسکے علاوہ لائن لاسز والے علاقوں میں بارہ سے 14گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!