گورنر خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری، وزیراعلی شریک نہیں ہوئے

گورنر خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری، وزیراعلی شریک نہیں ہوئے

گورنر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو ساتھ چلنے کی پیش کش
گورنر خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری، وزیراعلی شریک نہیں ہوئے

آفتاب مہمند

|

4 May 2024

 پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا,چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے بطور گورنر خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے ۔ تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ,پی پی پی قائدین ندیم افضل چن، نیئر بخاری سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین، اراکین پارلیمنٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنرپشاورسمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہوں نے شرکت کی۔ گورنر کے حلف  اٹھاتے ہی پنڈال جئے بھٹو  اورزندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ کودرپیش مسائل اور مالی واجبات وصوبائی حقوق کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر جدوجہدکرنے اورصوبہ ومرکزکے درمیان پل کاکرداراداکرنے کااعلان کیا۔ گورنر نے کہاکہ میں اپنی تعیناتی پرپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو , صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپور کاشکریہ اداکرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا اعتمادہے کہ خیبرپختونخوامیں ایک جیالا گورنر آیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی پرگامزن ہے اوروہ اسی پالیسی پرعمل کرتے ہوئےمرکزاورصوبہ کے درمیان پل کارداراداکرینگے,مرکزاورصوبہ یں محاذ آرائی نہیں چاہتے ,مالی بحران ختم کرینگے ار سب جماعتوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطہ کیاہے اوراب ان کے پاس خودچل کرجائیں گے تاکہ مسائل کاحل تلاش کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ  صوبائی حکومت کودعوت دیتاہوں کہ آئیں مل کرجدوجہدکریں,

 وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی مصروفیات ہوسکتی ہیں کہ وہ حلف برداری تقریب میں نہیں آئے لیکن میری انھیں دعوت ہے کہ آئیں مل کر صوبہ کی جنگ لڑیں۔

گورنر نے مزید کہاکہ وزیر اعلی کامرکز پرچڑھائی کابیان پہلے میں مفاہمت کی بات کررہاہوں اورتوقع ہے کہ وہ بھی مفاہمت کی پالیسی پرکاربندرہیں گے۔ انہوں نے صوبہ کی عوام کابھی شکریہ اداکیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!