گورنر سندھ نے ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دیدی

گورنر سندھ نے ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دیدی

میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہرروز نئی فلم بنارہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے
گورنر سندھ نے ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دیدی

Webdesk

|

25 Mar 2025

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹینکر نے ایک بار پھر 3افراد قتل کردیئے ہیں۔ آج ٹریفک گردی ، دہشتگردی سے کم نہیں ، میرے آواز اٹھانے پر کچھ کو تکلیف ہوتی ہے۔

میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہرروز نئی فلم بنارہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے۔ اب صرف عوام کی خدمت ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی۔ ٹینکر زمافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ عوامی عدالت لگا کر آئندہ کا لائحہ عمل بنائوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائو س میں اتحاد رمضان المبار ک کے تحت 23ویں افطار /ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار /ڈنر میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرلYasushi Nakagawa ،بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنرS.M Mahbubul Alam ،عمان کے قونصل جنرلSami Abdullah Khanjri بھی موجود تھے ۔

گورنرسندھ نے خواتین کے لئے 10لاکھ روپے عیدی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ عمرے کی قرعہ اندازی کررہے ہیں کبھی پانچ عمرے کے ٹکٹ بھی نکال دیتے ہیں۔ 120گز پلاٹ ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور کیش بھی دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوان صدر کو ریڈ زون ڈیکلیئر کیا ہوا تھا آج یہاں ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشے کھڑے ہیں۔ گورنرہائوس آنے پر قومیت نہیں پوچھی جاتی ہے۔ بہن، بھائی اوربزرگوں کو عزت دی ، انہیں انعامات بھی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرصرف کراچی والوں کا نہیں بلکہ پورے صوبہ کا ہے۔ قرعہ اندازی میں نکلنے والے23پلاٹس میں سے زیادہ تر پلاٹ دیگر صوبوں کے رہنے والوں کے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کو کوئی تنگ کرے تو وہ کہے میرا بھائی گورنرسندھ ہے۔

میرے بھائی یا بزرگوں کو اگر کوئی تنگ کرے تو بھی کہے کہ میرا بھائی گورنرہے۔ بعد ازاں گورنر ہائوس میں اتحاد رمضان المبارک کے تحت 23ویں افطار/ڈنر کے شرکاء کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔

120گز کے پلاٹ کی قرعہ اندازی بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کی جس میں حسن بلال کا نام نکلا۔عمرے کی قرعہ اندازی منیراور انس ٹرنک والا نے کی جس میں فہمیدہ فیض محمد کانام نکلا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!