گورنر سندھ اسٹریٹ کرائم پر شہریوں سے معذرت، متاثرین میں موٹرسائیکل کی تقسیم

گورنر سندھ اسٹریٹ کرائم پر شہریوں سے معذرت، متاثرین میں موٹرسائیکل کی تقسیم

گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ اسٹریٹ کرائم پر شہریوں سے معذرت، متاثرین میں موٹرسائیکل کی تقسیم

Webdesk

|

26 Apr 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسٹریٹ کرائمز کا شکار شہریوں میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کیے ہیں۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ تاجروں سے ملاقات ہوئی،ان کے مسائل وزیراعظم صاحب کو اجاگر کیا جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ملک اور صوبہ ترقی کرے۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دیگر ممالک کی عمارتیں دیکھ وہاں کی ترقی کا اندازہ لگایا جاتا ہے،شاہراہ فیصل کے اطراف کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رات دن دل سے کوشش کی ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،بیرونی طاقتیں ملک کی ترقی کبھی نہیں چاہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت معاشی دہشت گردی کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں،بیرونی سرمایہ کاری تمام سازشوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ تجوری ہائٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری زندگی کوئی کسی سیٹ پر نہیں رہتا،میرا وعدہ ہے کہ میرے سارے اینیشیٹو جاری رہیں گے۔ 

ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر سندھ گورنمنٹ کام کررہی ہے اس حوالے سے آئی جی اور سی ایم سے بات ہوئی ہے، ایک سال کے اندر سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے معذرت چاہتا ہوں،ٹارگٹ کلنگ کا شکار لوگوں کی مالی مدد بھی کی ہے،لوگوں کو پہلے سے کہی زیادہ ہماری ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،آنے والے دنوں میں ملک کی ترقی دیکھیں گے،جلد ملک کے بحران پر قابو پا لیں گے۔ تقریب میں چالیس افراد کو ما لی امداد کے چیک دیئے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!