غیر ملکی دفاتر پر حملے حرام اور ناقابل قبول ہیں، حکومت

غیر ملکی دفاتر پر حملے حرام اور ناقابل قبول ہیں، حکومت

حملے کرنے والوں معاف نہیں کیا جائے گا، وزیر داخلہ برائے مملکت
غیر ملکی دفاتر پر حملے حرام اور ناقابل قبول ہیں، حکومت

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار پر حملے ناقابلِ قبول اور غیر اسلامی ہیں، اور حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ریاست اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، اور کاروباری اداروں پر حملے کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فوڈ چینز پر ہونے والے حالیہ حملے قابل تشویش ہیں، اور حکومت ان کے سدباب کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ ملک بھر میں نجی ریسٹورنٹس پر حملوں کے تقریباً 20 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ہزاروں پاکستانی ملازمین متاثر ہو سکتے تھے۔ ان کے مطابق ان فوڈ چینز میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، اور ایسے حملوں سے نہ صرف معیشت بلکہ روزگار بھی متاثر ہوتا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب کچھ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا تو وہ معافی مانگنے لگے، لیکن قانون سب کے لیے برابر ہے۔

تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے واقعات میں ملوث 142 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں پیش آنے والے 2 واقعات میں 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!