غزہ: عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد عارف علوی کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

غزہ: عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد عارف علوی کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

عارف علوی نے عالمی برداری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خونزریزی رکوانے میں کردار ادا کرے
غزہ: عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد عارف علوی کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیل کی جانب ےس غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر عارف علوی نے غزہ میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ  بہترین ہے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی اور خونریزی کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر انسانی کارروائیوں اور بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں، خوراک کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

 صدر مملکت نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں بالخصوص سلامتی کونسل پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’عالمی برادری ، سلامتی کونسل اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکے‘۔

ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی افریقا کی نسل کشی کی کارروائیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!