7 hours ago
غزہ میں فوج بھیجنا حکومت کا کام ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک
|
3 Nov 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غزہ امن منصوبے اور فوج کی تعیناتی کے حوالے سے پھیلنے والے ابہام کو دو ٹوک الفاظ میں کلیئر کردیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری سے صحافی نے غزہ میں فوج بھیجنے کا سوال کیا۔
اس پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں حکومت کا معاملہ ہے، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
انہوں نے افغانستان، بھارت کشیدگی اور پاکستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے ضامن ہے اور یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ہمارے سیکیورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟
Comments
0 comment