غزہ مظالم پر آواز اٹھانے کیوجہ سے سینیٹر مشتاق اہلیہ سمیت گرفتار
ویب ڈیسک
|
31 Aug 2024
غزہ بچاؤ مہم کے سربراہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سینیٹر مشتاق، اہلیہ اور مظاہرین کو ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا ہے۔
غزہ بچاؤ مہم کے تحت آج سینیٹر مشتاق نے ڈی چوک کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے راستوں کو بند کر کے مظاہرین کو ایکسپریس چوک پر ہی روک دیا تھا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت کی تاہم کوئی بھی شخص اپنی جگہ سے نہیں ہلا، جس کے بعد بھاری نفری اور قیدی وین بلوا کر مظاہرین کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
پولیس نے سینیٹر مشتاق، اہلیہ حمیرا طیبہ سمیت درجن بھر مظاہرین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی اور کہا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
Comments
0 comment