غزہ سے متعلق مسئلے پر بیان پر سعودی عرب سے سابق انٹیلی جنس افسر نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک
|
8 Feb 2025
سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل، شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر تنقید کی۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے گھروں اور زمینوں کے حقدار ہیں جو اسرائیل نے قبضہ کر رکھے ہیں۔
الفیصل نے زور دے کر کہا کہ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو انہیں اپنے اصل گھروں، جیسے حیفا اور یافا، میں واپس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
انہوں نے یہودی آبادکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیرقانونی اقدام ہے جو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جیسا ہے۔
الفیصل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو خود ارادیت کا حق اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے کا حق دیا جانا چاہیے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے امریکا اور برطانیہ پر بھی الزام لگایا کہ وہ تاریخی طور پر فلسطینیوں کے خلاف ناانصافیوں میں ملوث رہے ہیں۔
Comments
0 comment