حکومت کا ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ

حکومت کا ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ

حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ای 35 ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا
حکومت کا  ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ

Webdesk

|

31 Dec 2024

اسلام آباد : حکومت نے ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس بڑھا دیا، 5 جنوری سے نئے نرخ کے حساب سے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی شاہراوں پر  موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 2 اور 3 ایکسل  ٹرک سے 250 روپے  اور بڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایم 1، ایم 3،  ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای35  پر ٹول ٹیکس میں  بھاری اضافہ کردیا گیا،  اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا۔

 لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس   850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا۔

 ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے  سے بڑھا کر1100 روپے کر دیا گیا، ڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر  ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا۔

حسن ابدال حویلیاں مانسہرہ ای 35 ٹول ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا، ایم 1، ایم 3،  ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای35  موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس 750 سے 5550 روپے کردیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!