حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان
سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس کم کردیا
Webdesk
|
12 Jun 2026
اسلام آباد: حکومت نے سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے کمانے والے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح 23 سے کم کر کے 20 فیصد، سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں کا ٹیکس 30 سے کم کر کے 25 فیصد کردیا جس سے تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔
جبکہ بجٹ 27-2026 میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی بیرون ملک ادائیگیوں پر ٹرانزیکشن ٹیکس 5 سے کم کر کے 0.5 فیصد کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment