حکومت نے ملک بھر میں عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی

حکومت نے ملک بھر میں عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے ملک بھر میں عزم استحکام آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

22 Jun 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے ’عزم استحکام‘ کے نام سے نیا آپریشن کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف، سروسز چیفس، گلگت بلتستان کے تمام وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکیورٹی صورت حال اور چینی باشندوں کے لیے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

فورم نے ملک بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کیلیے عزم استحکام کے نام سے نیا آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کےخطرات سےنمٹنےکےلیےاہم ثابت ہوگا۔ 

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرزکےاتفاق رائےسے آپریشن کو دوبارہ بھرپور انداز سے شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے انتہاپسندی اوردہشت گردی کاخاتمہ ناگزیرہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سفارتی کاوشوں سےدہشت گرد تنظیموں کی بیخ کنی کریں گے، عزم استحکام انتہا پسندی اوردہشت گردی کےخطرات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگاْ

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتہا پسندی اوردہشت گردی کےخلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ 

وزیراعظم اجلاس میں چینی شہریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیےاقدامات کاجائزہ چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کونئےایس اوپیزجاری کردیے گئے۔

فورم نےانسداد دہشت گردی کی جاری مہم کاجامع جائزہ لیا،اعلامیہ اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی موثرحکمت عملی پر زور دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!