حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
Webdesk
|
25 Nov 2024
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئے گی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ بتادیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو انشااللہ جلد بتائیں گے، مذاکرات جاری ہیں۔
Comments
0 comment