ہمارا عدالتوں سے اعتماد ختم ہوگیا، بشری بی بی کا جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ

ہمارا عدالتوں سے اعتماد ختم ہوگیا، بشری بی بی کا جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ

بانی پی ٹی آئی کی اہلییہ اور جج کے درمیان عدالت میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے
ہمارا عدالتوں سے اعتماد ختم ہوگیا، بشری بی بی کا جج سے تلخ جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے جج کے سامنے کھڑے ہوکر کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ہوا اس کے بعد قانون پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

یہ مکالمہ ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہوا۔

عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی اور انہیں پولیس کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

جج طاہر عباس سپرا کے وقت مانگنے پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں،  ہمارا عدالتوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے، ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے بعد قانون پر بھی کوئی اعتماد نہیں۔

اس پر جج نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اُٹھا۔ انصاف کا نظام چل رہا ہے، اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائے گی۔ آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے ساتھ جو ہوا  ا س کے بعد قانون سے یقین اور اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا اور  کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک جج صاحب کا بلڈ پریشر 200 پر گیا لیکن انہوں نے ہمیں سزا سنانی تھی اور وہ سنائی۔

عمران خان کی اہلیہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں قانون ہے مگر انصاف ہیں ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں آئین کی بالادستی کے لیے قید ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!