ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں، نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، عمران خان

ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں، نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، عمران خان

کارکنان کی گرفتاری کے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں، بانی چیئرمین کی اڈیالہ جیل میں گفتگو
ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں، نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، عمران خان

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہوں مگر اسٹیبشلمنٹ اس کیلیے تیار نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہماری پارٹی کو الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے چیف جسٹس کو اس بات کا سو موٹو ایکشن لینا چاہیئے، آئین کے آرٹیکل پندرہ، سولہ اور سترہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے، تمام پابندیوں کے باوجود ہمارے کارکن نکلے ہیں اس پر کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں، نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، ہماری پارٹی کو اکٹھا نہیں ہونے دیا جارہا، امیدواروں کو پولیس نے اٹھالیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے ثبوت دو، سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی زمہ داری ہے۔

عمران خان نے کارکنان کی گرفتاریوں کا ذمہ دار چیف جسٹس آف پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے پُرامن کارکنان کو پولیس ہراساں کررہی اور گرفتار کررہی ہے، چیف جسٹس کو نوٹس لے کر انہیں بنیادی حقوق فراہم کرنے چاہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ بلے کے فیصلے پر تو آپ نے سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے اب سپریم کورٹ سے ہی استدا کررہے ہیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا سپریم کورٹ پر میں نے عدم اعتماد کیا ہے لیکن سپریم کورٹ پورے پاکستان کی سپریم کورٹ ہے، ہمارے کارکنوں کی گرفتاری کی زمہ داری سپریم کورٹ پر ہے، یہ کیسا الیکشن ہے انہوں نے پورے الیکشن کو ڈسکریڈٹ کردیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا باجوہ انکے پیچھے پڑا تھا کہ ان سب کو این آر او دو، مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی، نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ لائی اور اسکی بائیو میٹرک ائیرپورٹ پر ہوئی،پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد مجید اور سہیل محمود سائفر میں اہم گواہ ہیں اعظم خان پر اسٹیٹ ڈیفینس کونسل نے جرح کی یہ اوپن ٹرائل نہیں، ہمارا وکلاء کا حق دفاع ختم کردیا گیا، لگتا ہے فیصلہ بہت جلد آجائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!