حتمی راؤنڈ: پی ٹی آئی کی روپوش رہنماؤں اور کارکنان کو منظر عام پر آنے کی ہدایت

حتمی راؤنڈ: پی ٹی آئی کی روپوش رہنماؤں اور کارکنان کو منظر عام پر آنے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا
حتمی راؤنڈ: پی ٹی آئی کی روپوش رہنماؤں اور کارکنان کو منظر عام پر آنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2024

پی ٹی آئی نے 'ووٹ کے تقدس کے تحفظ' کے لیے کل ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے تمام روپوش رہنماؤں اور کارکنوں کو منظر عام پر آنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پارٹی نے کل (اتوار) دوپہر 2 بجے 'ووٹ کے تقدس کے تحفظ' کے لیے ملک گیر پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ذاتی طور پر پنجاب کے ایک شہر میں احتجاج کی قیادت کروں گا‘۔ حماد اظہر نے نو مئی کے بعد روپوش ہونے والے رہنماؤں کو منظر عام پر آنے اور مظاہروں کی قیادت کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ برتری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم فارم 45 کے مطابق 170 سے زائد قومی اسمبلی کی نشستیں جیت چکے ہیں۔

اس سے قبل جیل میں ملاقات کیلیے آئے رہنماؤں سے گفتگو میں عمران خان نے بھی پارٹی کارکنان کو ملک بھر میں پُرامن احتجاج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!