جعفر ایکسپریس واقعے پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی شروع

Webdesk
|
15 Mar 2025
ریاست کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام نے 19 ہزار سے زائد ایسے اکاؤنٹس کو ٹریس کیا ہے جو ریاست کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔
ان اکاؤنٹس پر ٹرین پر حملے جیسے واقعات کو غلط طریقے سے پیش کرنے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔
حکومت نے ان مقدمات کی تحقیقات اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں
گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے واقعے کے بعد کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دہشت گرد گروہوں جیسے ٹی ٹی پی اور دیگر کو سپورٹ کرنے والے مواد شیئر کیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اب حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف غلط معلومات پھیلانے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Comments
0 comment