جنگ بندی معاہدہ، پاکستان میں کل یوم تشکر منانے کا اعلان

جنگ بندی معاہدہ، پاکستان میں کل یوم تشکر منانے کا اعلان

یہ اعلان جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا، شہدا کو خراج تحسین اور زخمیوں کو سلام پیش
جنگ بندی معاہدہ، پاکستان میں کل یوم تشکر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر پاکستان بھر میں جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا اور کہا کہ حماس کی فتح ، غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علما سے درخواست کرونگا کہ مساجد میں فلسطین سے متعلق گفتگو کی جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ القدس کے تحفظ کیلیے جانیں پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔1 لاکھ 10 ہزار لوگ زخمی ہیں وہ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہحماس بھی ہے اور یرغمالی بھی موجود ہیں اسرائیل نے نسل کشی کی لیکن حماس کو توڑ نہیں سکے اب بھی کوشش کی جائے گی اور پاکستان دباؤ بڑھے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متنبہ کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حکومت سوچے بھی نا۔ٹرمپ سے دبائو آئے گا اسرائیل سے تعلقات نارمل کریں مگر اسرائیل کے حوالے سے کوئی بھی سافٹ کارنر نہ لایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!